حزب اللہ کی طاقت سے صیہونیوں پر لرزہ طاری، چھ محاذوں پر جنگ کا خدشہ

0 53

صیہونی حکومت کے ریزرو جنرل اسحاق برِیک نے کہا ہے کہ حزب اللہ پر کوئی بھی حملہ اسرائیل کے لیے خوفناک تباہی کا باعث بنے گا، شمال میں ہماری بستیوں کی تباہی، اس تباہی کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں جو ایک ہی وقت میں چھ محاذوں پر ایک ہمہ گیر علاقائی جنگ کے طور پر رونما ہو گی۔

انہوں نے نتن یاہو کی کابینہ کی شمالی بستیوں پر آنے والی "آفت” کے بارے میں خاموشی کے ساتھ ساتھ حزب اللہ کے راکٹوں کے خوف سے بھاگنے والے آباد کاروں کے لیے کوئی حل تلاش کرنے میں ان کی واضح نااہلی پر تنقید کی۔

کسی کو "اسرائیلی عوام” کو ایک اور تباہی کے بارے میں سچ بتانا چاہیے جو شمال میں ایک اور جنگ شروع ہونے کی صورت میں ان پر مسلط ہوگی،حزب اللہ لبنان اسرائیل کے داخلی محاذ پر روزانہ 3000 سے زیادہ میزائل اور ڈرون داغے گی اور بنیادی ڈھانچے اور فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کے لیے اپنی تمام طاقت استعمال کرے گی۔

شمال میں ہماری بستیوں کی تباہی، اس تباہی کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں ہے جو محاذ کے چھ شعبوں میں ایک ہمہ گیر علاقائی جنگ کے ساتھ ہوتی ہے، شمالی بستیوں میں ہونے والی تباہی پر نظر رکھنے والے یہ سمجھ لیں گے کہ حکومت کے پاس حزب اللہ کے میزائلوں، راکٹوں اور ڈرونز کے خلاف کوئی حقیقی دفاع نہیں ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.