وائٹ ہاؤس کےبیریئر سے ٹرک ٹکرا گیا، ڈرائیور گرفتار
ٹکرانے والے ٹرک سے نازی پارٹی کا پرچم برآمد، تفتیش جاری
واشنگٹن (شوریٰ نیوز)وائٹ ہاؤس کےبیریئر سے ٹرک ٹکرا گیا، ڈرائیور گرفتار،ٹکرانے والے ٹرک سے نازی پارٹی کا پرچم برآمد، تفتیش جاری، وائٹ ہاؤس میں سیکیورٹی فورسز کے افسران کی اس وقت دوڑیں لگ گئیں جب ایک تیز رفتار ٹرک اندر داخل ہونے کی کوشش میں بیریئر سے ٹکرا گیا۔ وائٹ ہاؤس کے بیریئر سے ٹکرانے والے ٹرک سے نازی پارٹی کا پرچم بھی برآمد ہوا جب کہ ٹرک ڈرائیور کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ڈرائیور نے ٹرک وائٹ ہاؤس کے لفایٹ اسکوائر کے بیریئر سے جان بوجھ کر ٹکرایا تھا۔ واقعے کے محرکات کا تعین نہیں ہوسکا۔ اب تک واقعہ ملزم کا ذاتی فعل ثابت ہوا ہے۔سیکرٹ سروس کے ذریعے ملزم کی نازی پارٹی اور سیاسی رجحانات سے متعلق معلومات جمع کی جا رہی ہیں۔ ٹرک کے بیریئر سے ٹکرانے میں کوئی اہلکار زخمی نہیں ہوا تھا۔ ملزم کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی گئی ہے۔