ریسکیو ٹیم کے مطابق سلنڈرکی دکان میں دھماکے کے بعد آگ آگ لگ گئی تھی جسے قابو پالیا گیا، واقعہ میں 7افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ڈی آئی او کی جانب سے سول اسپتال حیدرآباد میں زیر علاج بھٹ شاہ حادثے میں زخمیوں کی تفصیلات کے مطابق زخمیوں میں سے 65 سالہ اللہ بخش، 36 سالہ دلبر اور 35 سالہ محمد صالح کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں آئی سی یو منتقل کیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ گیس سلنڈر کی دکان بغیر لائسنس قائم تھی،کارروائی کی جائےگی۔ واقعے میں 26 سالہ عابد، 26 سالہ نادر علی، 50 سالہ وحید شاہ اور 40 برمیلا زخمی ہوئے جنہیں برنس وارڈ میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ 30 مئی کو حیدرآباد کے علاقے پریٹ آباد میں گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکا ہوا تھا جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی تھی، آتشزدگی کے باعث دکان میں موجود کئی سلنڈر دھماکوں سے پھٹ گئے تھے۔
سانحہ میں اب تک 23 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں اور 6 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔