گوگل میسجز ایپ کے لیےنیا فیچر جلد متعارف کرایا جائے گا

0 116

گوگل کی جانب سے جاری کیے جانے والے اس نئے فیچر کو استعمال کرتے ہوئے صارفین گوگل میسجز سے بھیجے گئے میسجز کی ترمیم کر سکیں گے،تاہم، گوگل نے خبردار کیا ہے کہ صارفین میسج بھیجنے کے 15 منٹ کے اندر ہی پیغام کے متن کی ترمیم کر سکیں گے۔

دوسری جانب میسجز میں ترمیم اکلوتا فیچر نہیں ہے جو متعارف کرایا جا رہا ہے، اس کے علاوہ گوگل کی جانب سے انسٹنٹ ہاٹ اسپاٹ کا فیچر بھی متعارف کرایا جانے والا ہے جس کی مدد سے اینڈرائیڈ ٹیبلٹ یا کروم بک کو فون سے ایک ٹیپ پر جلدی سے جوڑا جا سکے گا۔

اس کے علاوہ گوگل کی جانب سے ایک اور اپ ڈیٹ پیش کی جائے گئی جس کو استعمال کرتے ہوئے صارفین گوگل میٹ کالز کے دوران فوری طور پر ڈیوائسز کو بدل سکیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.