جاوید ہاشمی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، پی ٹی آئی سے ملکر تحریک چلانے پر گفتگو

0 74

ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں مولانا فضل الرحمان نے جاوید ہاشمی سے پی ٹی آئی کے ساتھ مل کر حکومت کے خلاف تحریک چلانے سے متعلق گفتگو کی۔

حکومتیں صرف عوام کی مرضی سے بنیں گی، فضل الرحمان نے عام انتخابات کے نتائج مسترد کردیئے،ملاقات میں جاوید ہاشمی نے ممکنہ تحریک میں مولانا فضل الرحمان کو اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔

اس سے قبل مظفر گڑھ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کے نتائج کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حکومتیں بنیں گی تو صرف عوام کی مرضی سے بنیں گی۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا یہ نہیں ہو سکتا کہ تم عوام کے حق سے مذاق کرتے رہو، یہ نہیں ہو سکتا کہ ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر کہتے رہو کہ عوام کی کیا حیثیت ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.