بھارتی ریاست آسام میں بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب نے 15 افراد کی جان لے لی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سیلاب سے اب تک 10 اضلاع میں 6 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جب کہ 3 مزید افراد کی ہلاکت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد اب 15 ہوگئی ہے۔
آسام ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق 3 بڑے دریاؤں کوپیلی، بارک اور خوشیارا خطرناک حد سے اوپر بہہ رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس وقت ریاست آسام کے مختلف اضلاع میں 40 ہزار سے زائد افراد 187 ریلیف کیپموں میں مقیم ہیں۔
دوسری جانب مختلف بھارتی ریاستوں میں شدید گرمی کی لہر بھی جاری ہے اور گرمی کے باعث اب تک 70 سے زائد افراد ہیٹ اسٹروک سے ہلاک ہو چکے ہیں۔