مقبوضہ کشمیر کے علاقے کپواڑا میں کشمیری پولیس پر بھارتی فوج نے بد ترین تشدد کیا، جس سے پانچ پولیس اہلکاروں سمیت ایک افسر زخمی ہوگیا۔ واقعہ میں ملوث بھارتی فوجی افسران و اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس اہلکاروں پر حملہ کرنے کے الزام میں قابض بھارتی فوج کے 3 لیفٹننٹ کرنلز سمیت 16 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔
واضح رہے کہ قابض بھارتی فوج نے تھانے میں گھس کر عملے پر رائفل، لاتوں اور لاٹھیوں سے حملہ کیا۔ اس دوران پانچ کشمیری پولیس اہلکاروں سمیت ایک افسر زخمی ہوا۔
یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج ریاستی دہشت گردی میں ملوث ہے اور آئے روز مظلوم کشمیریوں پر تشدد اور انھیں حراست میں لیے جانے کی خبریں سامنے آتی ہیں۔