صیہونی حکومت چاہتا ہےسب ختم کردے،غزہ دوبارہ آبادنہ ہو: پاکستانی امریکن خاتون ڈاکٹر

0 62

غزہ کا دورہ کرنیوالی پاکستانی امریکن خاتون ڈاکٹر حنا چیمہ نے کہا ہے کہ لگتا ہے صیہونی حکومت چاہتا ہے سب ختم کردے، غزہ دوبارہ آباد نہ ہو، غزہ میں تباہ حال فلسطینی اللہ پر بھروسہ کیے بیٹھے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ صیہونی حکومت نے غزہ پر بمباری کرکے مزید 60 فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے جبکہ جبالیہ پناہ گزیں کیمپ میں ملبے سے 20 بچوں سمیت 70 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

پاکستانی امریکن خاتون ڈاکٹر حنا چیمہ کا کہنا تھا کہ امریکا سے طبی عملے کے 3 سو سے زائد افراد غزہ جا چکے ہیں، 30 ڈاکٹر ڈیلس سے غزہ گئے جو زیادہ ترپاکستانی امریکن تھے۔ جیونیوزکوانٹرویو میں ڈاکٹر حنا چیمہ نے کہا کہ غزہ میں ایسی ہولناک تباہی ہے کہ دوبارہ تعمیر ناممکن ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.