سکیورٹی فورسز کا پشاور میں آپریشن، دہشتگرد سرغنہ ساتھی سمیت ہلاک

0 45

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ سکیورٹی فورسز نے 30 اور 31 مئی کی رات پشاور کے علاقے حسن خیل میں انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں دہشتگردوں کا سرغنہ ایاز عرف محمد اور دہشتگرد احمدی عرف کوچی ہلاک ہوا جبکہ دو دہشتگرد زخمی بھی ہوئے، ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا، ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد دہشتگرد کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے دہشتگرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، مسلح افواج ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.