رجب طیب اردوان کے دوبارہ صدر بننے کے روشن امکانات

سینان اوگن نے صدر طیب اردوان کی حمایت کا اعلان کر دیا

0 180

انقرہ(شوریٰ نیوز)رجب طیب اردوان کے دوبارہ صدر بننے کے روشن امکانات، سینان اوگن نے صدر طیب اردوان کی حمایت کا اعلان کر دیا،ترکی کے صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں تیسرے نمبر پر آنے والے امیدوار سینان اوگن نے صدر طیب اردوان کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے سینان اوگن کی جانب سے اردوان کی حمایت کے اعلان کے بعد حزب اختلاف کے امیدوار کمال کلیکداروگلو کے لیے مشکلات بڑھ گئی ہیں۔سینان اوگن ایک قوم پرست ہیں جو انتخابی مہم سے پہلے عوامی سطح پر میں بہت کم جانے جاتے تھے تاہم حیران کن طور پر انہوں نے 14 مئی کو ہونے والے ابتدائی صدارتی انتخابات میں 5.2 فیصد حمایت حاصل کی جس پر کچھ تجزیہ کاروں نے انہیں ایک مضبوط حریف قرار دیا۔سینان اوگن نے پریس کانفرنس میںکہا کہ میں اعلان کرتا ہوں کہ ہم ووٹنگ کے دوسرے مرحلے میں عوامی اتحاد کے امیدوار جناب رجب طیب اردوان کی حمایت کریں گے۔ کلیکداروگلو کی پارٹی، نیشن الائنس ہمیں بہتر مستقبل کے بارے میں قائل کرنے میں  ناکام رہی ہے۔ اردوان کی حمایت کا فیصلہ دہشت گردی کے خلاف مسلسل جدوجہد کے اصول پر مبنی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.