امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی عمارت کے قریب دھماکے کی فوٹو وائرل

بظاہر پینٹاگون کے قریب دھماکا ہوا اور دھوئیں کے کالے بادل اٹھے

0 151

پینٹاگون(شوریٰ نیوز)امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی عمارت کے قریب دھماکے کی فوٹو وائرل ،بظاہر پینٹاگون کے قریب دھماکا ہوا اور دھوئیں کے کالے بادل اٹھے،امریکی محکمہ دفاع کے ہیڈکوارٹر پینٹاگون کی عمارت کے قریب دھماکے کی ایک تصویر وائرل ہوئی جس کے بعد امریکی کاروباری منڈی میں 10 منٹ تک کاروبار منفی رہا، مگر اس تصویر کی حقیقت کیا ہے؟ سوشل میڈیا پر امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی عمارت کے نزدیک دھماکے کی ایک تصویر وائرل ہوئی، پہلے تو اسے دیکھ کر صارفین پریشان ہوئے لیکن پر اس تصویر کی حقیقت سامنے آگئی۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بظاہر پینٹاگون کے قریب دھماکا ہوا اور دھوئیں کے کالے بادل نظر آرہے ہیں، درحقیقت یہ تصویر جعلی ہے اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس(اے آئی) کی مدد سے بنائی گئی ہے۔ْدھماکے کی تصویر وائرل ہونے کے بعد پینٹاگون حکام کی جانب سے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے بیان جاری کیا گیا کہ ‘ یہ ایک غلط رپورٹ تھی کہ پینٹاگون پر آج حملہ ہوا۔ورجینیا کے فائر ڈپارٹمنٹ نے بھی جعلی تصویر پر ردعمل دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا کہ پینٹاگون یا اس کے آس پاس کوئی دھماکا نہیں ہوا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.