سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جس ملک میں حکومت کا مینڈیٹ مشکوک ہو وہ ملک نہیں چلا کرتے، حکومت اتنے ہی دن چلے گی جتنے دن لانے والے چاہیں۔
بنیادی معاملات کو درست کیے بغیر آگے نہیں بڑھا جاسکتا، میاں صاحب کی مہربانی کہ انہوں نے اپنی تقریر میں ان کا ذکر کیا مگر جو سیاست انہوں نے چنی ہے وہ اس سے متفق نہیں ہیں۔
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف سے 35 سالہ تعلق ہے، ان سے یہ دوستی قائم رہے گی، حکومت اتنے دن ہی چلےگی جتنے دن لانے والےچاہیں۔