غزہ میں جارح صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی جاری، درجنوں شہید اور زخمی

0 158

غزہ کے مختلف علاقوں پر صیہونی فوج نے جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب بھی اپنے حملے جاری رکھے-

غزہ سے موصول ہونے والی تازہ ترین خبروں کے مطبابق صیہونی دہشتگردوں نے جمعرات اور جمعے کی درمیابی شب چاروں طرف سے محصور ایک چھوٹے سے خطے کے الشعبیہ علاقے میں ایک اپارٹمینٹ پر بمباری کی جس کے نتیجے میں کم از کم دس افراد کے شہید ہونے کی خبر ہے۔

اس سے قبل صیہونی جنگی طیاروں نے جبالیا کیمپ میں بعض مقامات کو نشانہ بنایا تھا جس کے بعد وہاں وسیع پیمانے پر شدید آگ بھڑک اٹھی تھی۔

دوسری جانب صیہونی ٹولے کے جنگی بحری جہاز بھی غزہ کے ساحل کی جانب گولہ باری میں مصروف ہیں۔ گزشتہ روز بھی غزہ کے مختلف علاقوں پر صیہونی ٹولے کے حملوں میں بائيس افراد شہید ہوئے۔

غزہ کی وزارت صحت کے اعلان کے مطابق متعدد شہداء کی لاشیں ملبے تلے دبی ہوئی ہیں جبکہ بہت سی لاشیں سڑکوں پر بکھری پڑی ہیں جنہیں ریسکیو ٹیمیں صیہونی فوج کی مسلسل جارحیت کے باعث منتقل نہیں کر پا رہی ہیں-

جارح صہیونی فوجیوں نے غزہ شہر کے مرکز میں واقع الدرج علاقے میں کہ جہاں بے گھر افراد مسجد اور اسکول میں پناہ لئے ہوئے ہیں، بمباری کرکے پانچ بچوں سمیت کم از کم سولہ فلسطینیوں کو شہید اور درجنوں دیگر کو زخمی کردیا۔

دوسری جانب غزہ شہر کے مرکز میں الدرج علاقے میں واقع مسجد حضرت فاطمۃ الزہرا (س) کو صیہونی قابض فوج نے اپنے ڈرون حملے کا نشانہ بنایا- یہ مسجد ان سیکڑوں بے گھر افراد کی پناہ گاہ ہے جو اپنا گھر بار کھو چکے ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.