ہم بھارت کا اصل چہرہ دنیا کو دکھا رہے ہیں،بلاول بھٹو

مقبوضہ کشمیر میں جی 20 اجلاس عالمی قوانین کی خلاف ورزی ، بھارت کشمیریوں کی آواز نہیں دیا سکتا

0 56

مظفر آباد (شوریٰ نیوز) ہم بھارت کا اصل چہرہ دنیا کو دکھا رہے ہیں،مقبوضہ کشمیر میں جی 20 اجلاس عالمی قوانین کی خلاف ورزی ، بھارت کشمیریوں کی آواز نہیں دیا سکتاان خیالات کا اظہار بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ بھارت ایک کانفرنس کے ذریعے کشمیریوں کی آواز کونہیں دبا سکتا ہے۔ لیکن ہم بھارت کا اصل چہرہ دنیا کو دکھا رہے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کشمیری بھائی بہنوں سے اظہار یکجہتی کیلئے آیا ہوں۔ خیال رہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری باغ میں جلسے سے خطاب کریں گے۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری آزاد کشمیر کے دورے پر پہنچے۔ مظفر آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے آزاد کشمیر دورے کی دعوت دی گئی۔ آج کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔ بھارت کشمیر میں جی 20 اجلاس رکھ رہا ہے۔ منگل کو احتجاجی جلسہ بھی رکھیں گے۔ بھارت سمجھتا ہے کہ ایک کانفرنس کے ذریعے کشمیریوں کی آواز کو دبا سکتا ہے۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے مظفر آباد میں مقبوضہ کشمیر کے مہاجرین کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد نے جی 20 کانفرنس پر خدشات سے آگاہ کیا۔ وفد نے تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے وزیر خارجہ کے کردار کو سراہا۔ ملاقات میں آبادی کاری کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.