ابراہیم رئیسی و دیگرکی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہیں، آیت اللہ یعقوبی
مرجع عالی قدرآیت اللہ العظمٰی الشیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) نے کہا ہے کہ ایرانی صدرحجۃ السلام و المسلمین سید ابراہیم رئیسی و دیگر رفقا کی شہادت پر تمام اُمت مسلمہ ، ایرانی قوم اور شہداء کے خانوادے کو تعزیت پیش کرتے ہیں۔
مرجع عالی قدرآیت اللہ العظمٰی الشیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کیلئے یقیناً انتہائی دکھ اور غم کی گھڑی ہے اور اس تمام تر صورتحال میں عراق اُن کے دکھ میں برابر کا شریک ہے ۔
دنیا بھر میں حجۃ السلام و المسلمین سید ابراہیم رئیسی اپنی الگ سے پہچان رکھتے تھے انہوں نے دنیا میں نہ صرف ایران بلکہ ملت جعفریہ کا روشن چہرہ واضح کیا اُن کا فلسطین کے حوالے سے موقف بہت مضبوط تھا مرجع عالی قدرآیت اللہ العظمٰی الشیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) نے کہا کہ حجۃ السلام و المسلمین ابراہیم رئیسی کے زندگی میں حق و سچ اور پاکیزہ اخلاق کے علاوہ کسی نے کچھ نہیں دیکھا وہ ہمیشہ عوامی خدمت کے جذبہ سے سرشار رہتے تھے۔
مرجع عالی قدرآیت اللہ العظمٰی الشیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) نے آیت اللہ رئیسی کے ساتھ ہیلی کاپٹر حادثہ میں شہید ہونیوالے دیگر رفقا جن میں ایرانی وزير خارجہ حسین امیرعبداللہیان، مشرقی آذر بائيجان کے گورنر مالک رحمتی اور آیت اللہ آل ہاشم سمیت تمام شہدا کے لواحقین کے دکھ میں بھی برابر کے شریک ہیں۔