کراچی میں ہیٹ ویو کا خدشہ، نویں اور دسویں کے امتحانات ملتوی

0 49

ثانوی تعلیمی بورڈ کے اعلان مطابق 21 سے 27 مئی کے درمیان میٹرک بورڈ کے پرچے نہیں ہوں گے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

وزیر برائے تعلیمی بورڈز اور جامعات کے حکم پرمیٹرک بورڈ کراچی کے امتحانات ملتوی کیے گئے ہیں اور اب میٹرک بورڈ کے امتحانات 28 مئی سے شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی کر دیےگئے تھے ، اب انٹر کے امتحانات 22 مئی کے بجائے 27 مئی سے شروع ہوں گے۔

خیال رہےکہ پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں اور محکمہ موسمیات کی جانب سے ہیٹ ویو الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.