آیت اللہ ابراہیم رئیسی اور دیگر کی شہادت پر شیخ ناصری کیجانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار

0 424

نمائندہ آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی(دام ظلہ) وسربراہ شوری علماء جعفریہ پاکستان علامہ شیخ ہادی حسین ناصری نے صدر ایران آیت اللہ ابراہیم رئیسی اور دیگر شخصیات کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آیت اللہ ابراہیم رئیسی کی ملت اسلامیہ کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں انہوں نے نہ صرف غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کیلئے بھرپور آواز اُٹھائی بلکہ ہرممکن مدد بھی کی۔

علامہ شیخ ہادی حسین ناصری نے کہا ہے کہ آیت اللہ ابراہیم رئیسی نے(دورہ پاکستان کے دوران ) پاکستان کیساتھ اہم معاہدوں پر دستخط کیے جن سے پاکستان اور ایران کے درمیان پیدا کی جانیوالی دوریوں کا خاتمہ ہوا اور تعلقات میں مزید بہتری آئی آیت اللہ رئیسی یقینی طور پر پاکستان کو ایک حقیقی برادر ملک سمجھتے تھے انہوں نے پاک ایران دوستی کی مزید تقویت کیلئے انمٹ نقوش چھوڑے ۔

علامہ شیخ ہادی حسین ناصری نے مزید کہا کہ خداوند قدوس صدر سید ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیرعبداللہیان، تبریز شہر کے امام جمعہ اور ولی فقیہ کے نمائندے حجت الاسلام آل ہاشم، صوبہ مشرقی آذربائیجان کے گورنر مالک رحمتی، صدارتی محافظوں کے ٹیم کے سربراہ جنرل سید مہدی موسوی، حفاظتی ٹیم کے کئی دیگر ارکان اور ہیلی کاپٹر کے پائیلٹس سمیت تمام شہداء کو جوارِ معصومین علیھم السلام میں جگہ عطا کرے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.