قرب الہٰی ہم سب کا مقصد حیات ہونا چاہیے ، شیخ ناصری

0 361

نمائندہ آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی(دام ظلہ) وسربراہ شوری علماء جعفریہ پاکستان علامہ شیخ ہادی حسین ناصری نے کہا ہےکہ قرب الہٰی ہم سب کا مقصد حیات ہونا چاہیے یہ ایک ایسا مقصد ہے جو ہمیں دنیا اور آخرت میں سکون و آرام فراہم کرتا ہے۔

کثیر الاوقات ذکرالہیٰ، نماز، قرآن کی تلاوت، اور نیک عمل سب اس مقصد کے حصول میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ اسی طرح احسان کرنا، دیگر کی مدد کرنا اور نیکی کی راہ پر چلنا بھی اسی مقصد تک پہنچنے کا ایک زینہ ہے ۔

علامہ شیخ ہادی حسین ناصری نے کہا ہےکہخداوندقدوس کی جانب سےزندگی ایک ایسی نعمت ہے جو ہمیں اپنے اعمال اور کردار کے ذریعے خدا کی خوشنودی حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔

ہمیں اس موقع کو فراہم کردہ راستے پر چلتے ہوئے، ایمان، اخلاقیات، احسان، اور عدل کی راہ اپنانی چاہیے۔ خدا کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے ہمیں نیکی کے ساتھ رہنا اور دوسروں کی مدد کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔

علامہ شیخ ہادی حسین ناصری نے کہا ہےکہ معصومین علیھم السلام کے فرامین کے مطابق زندگی گزارنے کی کوشش کرنا ایک بہت ہی اہم اور نیک عمل ہے۔ ان کے فرامین اکثر عدل، احسان، صداقت، اور محبت کا درس دیتے ہیں۔

ان کے فرامین پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ہمیں خدا کی خوشنودی کے حصول کی ہرممکن کوشش کرنی چاہیے اس سے ہماری زندگیوں میں برکت آتی ہے۔

علامہ شیخ ہادی حسین ناصری نے کہا ہےکہ انسان کو کبھی بھی مایوسی کا شکار نہیں ہونا چاہئے زندگی میں مصائب اور مشکلات آتی رہتی ہیں، لیکن ہمیں ہمیشہ امید حوصلہ اور یقین کو اپناتے ہوئے زندگی گزارنی چاہیے کیونکہ ہر مشکل کا حل موجود ہوتا ہے، صرف ہمیں اس پر یقین اور محنت کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

علامہ شیخ ہادی حسین ناصری نے کہا ہےکہ مثبت سوچ اور استقامت کے ساتھ مشکلات کا مقابلہ کرنا بہت ضروری ہے اور خاص طور پر خدا پر بھروسہ رکھنا اور اُس کی رحمت کا طلبگار رہنا انسان کیلئے ازحد ضروری ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.