شمالی غزہ میں صیہونی ٹینکوں نے اپنے ہی فوجیوں کو نشانہ بنا ڈالا

0 53

شمالی غزہ میں صیہونی ٹینکوں نے اپنے ہی فوجیوں کو نشانہ بنا ڈالا، صیہونی ٹینک کی عمارت پر گولہ باری سے 5 صیہونی فوجی ہلاک ہوگئے۔

اسرائیل کی جانب سے جنوبی غزہ کے علاقے رفح میں اضافی فوج بھیجنے کے اعلان کے ساتھ صیہونی فوج کے غزہ کے رہائشی علاقوں پر حملے جاری ہیں جس سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 40 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

اقوام متحدہ کے مطابق اسرائیل نے جنگ کا دائرہ کار 78 فیصد غزہ تک پھیلادیا ہے، ورلڈ فوڈ پروگرام کے پاس غزہ میں خوراک اور ایندھن کا ذخیرہ چند دن کا باقی رہ گیا ، عالمی ادارے نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کی مزید پیش قدمی ’انسانی تباہی‘ کا سبب بن سکتی ہے۔

دوسری جانب شمالی اسرائیل میں حزب اللہ کے ڈرون حملے میں 5 صیہونی فوجی زخمی زخمی ہوگئے جبکہ صیہونی فوجی تنصیب کو نقصان پہنچا۔

ادھر غزہ میں جاری جارحیت میں اسرائیل کا ساتھ دینے پر بائیڈن انتظامیہ کی یہودی خاتون عہدے دار نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.