تحریک انصاف کے رہنماؤں کا احتجاجاً پارٹی چھوڑنے کا سلسلہ جاری

صوبائی وزیر اقبال وزیر نے بھی پی ٹی آئی سے اپنی راہیں جدا کرتے ہوئے علیحدگی کا اعلان کردیا

0 51

اسلام آباد(شوریٰ نیوز)تحریک انصاف کے رہنماؤں کا احتجاجاً پارٹی چھوڑنے کا سلسلہ جاری،صوبائی وزیر اقبال وزیر نے بھی پی ٹی آئی سے اپنی راہیں جدا کرتے ہوئے علیحدگی کا اعلان کردیا تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے سابق صوبائی وزیر اقبال وزیر نے بھی پی ٹی آئی سے اپنی راہیں جدا کرتے ہوئے علیحدگی کا اعلان کردیا۔پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر اقبال وزیر نے کہا کہ9مئی کے دلخراش واقعے پر انتہائی دکھ اور افسوس ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ ملک پاکستان سے وفاداری سیاست سے بالاتر ہے، کسی ایسی پارٹی کا حصہ نہیں رہ سکتا جو ملک کی سلامتی کے ادارے سے متصادم ہو۔اقبال وزیر نے واضح الفاظ میں اس بات کو دہرایا کہ میں کسی بھی قسم کے دباؤ کے بغیر پی ٹی آئی چھوڑنے کا باقاعدہ اعلان کرتا ہوں۔یاد رہے کہ اس سے قبل ڈاکٹر عمران شاہ، مولوی محمود، سنجے گنگوانی، کریم بخش گبول کے بعد کراچی سے تعلق رکھنے والے رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر عمران شاہ نے بھی تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کرچکے ہیں۔پی ٹی آئی اور سیاست سے علیحدگی اختیار کرنے والے ان ارکان اسمبلی نے فوجی تنصیبات پر حملوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے پاکستان کی سالمیت پر حملہ قرار دیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.