قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ تنخواہ کی عدم ادائیگی پرعہدے سے مستعفی

تنخواہ کی ادائیگی میں ایک سال سے زائد عرصہ سےتاخیرکی جارہی ہے

0 49

اسلام اآباد (شوریٰ نیوز)قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ تنخواہ کی عدم ادائیگی پرعہدے سے مستعفی تنخواہ کی اداءیگی میں ایک سال سے زائد عرصہ سےتاخیرکی جارہی ہے۔ ہالینڈ سے تعلق رکھنے والے ہیڈ کوچ سیگ فریڈ ایکمین نے ایک سال سے زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود تنخواہ ادا نہ کیے جانے پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔یہ پہلا موقع ہے کہ غیرملکی کوچ نے تنخواہ کی عدم ادائیگی پر استعفیٰ دیا ہے کیونکہ اس سے قبل غیرملکی آفیشلز کے ساتھ کیے گئے فیصلوں وعدوں کا ہمیشہ پاس رکھا۔پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سیگ فریڈ ایکمین کی خدمات 2021 میں ماہانہ 10ہزار ڈالر کے عوض حاصل کی تھیں جس کی ادائیگی پاکستان اسپورٹس بورڈ نے کرنی تھی جس نے ان کے علاوہ دیگر کھیلوں کے لیے بھی پانچ مزید کوچز کی خدمات حاصل کی تھیں۔تاہم سیگ فریڈ ایکمین سے کیے گئے وعدوں کا پاس نہ رکھا جا سکا اور انہیں طویل عرصے سے تنخواہ کی ادائیگی نہ کی جا سکی کیونکہ فیڈریشن کے سربراہ بریگیڈیئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر کے پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہو گئے تھے۔گزشتہ دس سال سے زائد عرصے سے ہاکی کے کھیل میں قومی ٹیم کی مسلسل تنزلی کی وجہ سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو شدید مالی بحران کا سامنا ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ سیگ فریڈ ایکمین کی اس بنیادی ضرورت کو بھی پورا نہ کر سکی۔فیڈریشن کے صدر اور سیکریٹری جنرل کو خط کے ذریعے بھیجے گئے استعفے میں سیگ فریڈ ایکمینن نے کہا کہ میں پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دیتا ہوں۔ میں نے پوری دل و جان سے ٹیم کے ساتھ اور اس کے لیے کام کیا کیونکہ میں پاکستان ہاکی کو دوبارہ دنیا میں سرفہرست بنانا چاہتا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.