شیخ زکزاکی کی آیت اللہ یعقوبی اور آیت اللہ سیستانی سے ملاقات

0 434

اسلامی تحریک نائیجیریا کے بانی شیخ زکزاکی نے نجف اشرف میں مرجع عالی قدرآیت اللہ العظمٰی الشیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) اورمرجع عالی قدرآیت اللہ العظمٰی سید علی حسینی سیستانی(دام ظلہ) سے اُن کے دفاتر میں الگ الگ ملاقاتیں کیں اور اہم امور پر بات چیت کی تفصیلات کے مطابق نائیجیریا میں اسلامی تحریک کے بانی شیخ زکزاکی ان دنوں زیارات کے سلسلہ میں عراق کے دورہ پر ہیں اُنہوں نےنجف اشرف میں امام علی علیہ السلام کے روضہ کی زیارت کی اور نجف اشرف کے 2 اہم مراجع مرجع عالی قدرآیت اللہ العظمٰی الشیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) اورمرجع عالی قدرآیت اللہ العظمٰی سید علی حسینی سیستانی(دام ظلہ) سے اُن کے دفاتر میں ملاقاتیں کیں۔

ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئےمرجع عالی قدرآیت اللہ العظمٰی الشیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) نے اتحاد بین المومنین کی افادیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام مومنین کو اہلیبیت علیھم السلام کے فرمودات کی روشنی اور اپنے ایمان کی بنیادپر ایک دوسرے کی مدد اور حمایت کرنی چاہیے تاکہ تمام مومنین کے درمیان محبت اور بھائی چارے کا سلسلہ ہمیشہ قائم رہے۔

مرجع عالی قدرآیت اللہ العظمٰی الشیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کی آپس میں بھائی چارے کی فضا کا قیام بھی ازحد ضروری ہے اگر مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور اخوت کی فضا کا قیام عمل میں لایا جائے تو ان کے درمیان ہمدردی اور رحمدلی کا جذبہ خود بخود ہی پروان چڑھنے لگے۔

مرجع عالی قدرآیت اللہ العظمٰی الشیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) نے اسلامی تحریک نائیجیریا کے بانی شیخ زکزاکی کیساتھ ملاقات کے دوران افریقی طلباء بالخصوص نائیجیرین طلباء کی ہرممکن مدد کیلئے آمادگی کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ ہم نائیجیریا اور افریقہ سے تعلق رکھنے والے طالب علموں کی ہر ممکن مدد کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں تاکہ وہ اعلیٰ اسلامی تعلیم کے حصول کیلئے باب العلم مولائے کائنات کے شہر مقدس نجف اشرف میں آئیں اور علم کی دولت سے مالا مال ہوکر اپنے علاقوں میں تشنگانِ علم کو سیراب کریں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.