فلسطینی مجاہدین کے صیہونی فوجی ٹھکانوں پر حملے

0 53

رپورٹ کے مطابق صیہونی جارحیت کے جواب میں فلسطینی مجاہدین نے صیہونی فوجی ٹھکانوں کو راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

فلسطین کی تحریک فتح کے فوجی بازو الاقصی بریگیڈ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ تحریک فتح کے مجاہدین نے صیہونی جارحیت کے جواب میں غزہ کے جنوب میں نتساریم صیہونی فوجی ٹھکانے پر راکٹوں سے حملہ کیا۔

یہ حملہ غزہ میں مظلوم فلسطینیوں کے خلاف وحشیانہ صیہونی فوجی جارحیت کے جواب میں کیا گیا،الاقصی بریگیڈ نے غاصب صیہونی فوج کے زیکیم فوجی اڈے کے خلاف جوابی کاروائي کی تصاویر بھی نشر کی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.