غزہ میں نسل کشی صیہونیوں کا وطیرہ، سید عبد الملک بدرالدین الحوثی
یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے سربراہ سید عبد الملک بدرالدین الحوثی نے کہا ہے کہ سات مہینوں سے غزہ کے خلاف وحشیانہ صیہونی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اس قسم کی جارحیت غاصب صیہونی حکومت کا روزانہ کا وطیرہ بن گئی ہے۔
انہوں نے غزہ میں صیہونی فوج کی جانب سے تیار کی جانے والی اجتماعی قبروں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ فلسطین کی غاصب صیہونی حکومت کی جارح فوج نے غزہ میں سیکڑوں کی تعداد میں فلسطینیوں کا قتل عام کرکے انہیں اجتماعی قبروں میں دفن کیا ہے جبکہ وہ فلسطینیوں کی جاری نسل کشی میں بیماروں اور طبی عملے کے افراد تک کو نشانہ بنا رہی ہے۔
انہوںنے تاکید کی کہ فلسطینیوں کی استقامت کی بدولت غاصب صیہونی حکومت، غیر انسانی جرائم کا ارتکاب کر کے بھی اب تک اپنا کوئی مقصد حاصل نہیں کر سکی ہے۔
اس درمیان فلسطینیوں کے جس اقدام نے امریکیوں اور جارح صیہونیوں کو حیرت میں مبتلا کر رکھا ہے وہ جارحیت کے جواب میں فلسطین کی تحریک استقامت کی جانب سے جوابی حملے کے طور پر داغے جانے والے میزائل ہیں جن کو ناکام بنانے میں غاصب صیہونی حکومت کا آئرن ڈوم سسٹم کامیاب نہیں ہو پاتا۔