مسلمان اختلافات کو چھوڑ کر قرآن و اہل بیتؑ کا دامن تھامیں،آیت اللہ یعقوبی

0 439

مرجع عالی قدرآیت اللہ العظمٰی الشیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ)نے کہا کہ اتحاد بین المسلمین ہر دور کی ضرورت رہا اور اس دور کا تقاضا بھی یہی ہے کہ مسلمان آپس میں اختلافات کو چھوڑ کر قرآن و اہل بیتؑ کا دامن تھامیں رسول اللہ ﷺ کی وصیت و حدیث انی تارک فیکم الثقلین کتاب اللہ وعترتی ما ان تمسکتم بھما لن تضلوا (میں تم میں دو گرانقدر چیزیں چھوڑ کے جا رہا ہوں جب تک تم ان دونوں کو مضبوطی سے تھامے رکھو گے کبھی گمراہ نہیں ہو گے)پر عمل پیرا ہو کر آپس میں یکجان ہو جائیں۔

مرجع عالی قدرآیت اللہ العظمٰی الشیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ)نے کہا کہ نبی اکرم ﷺ کی وصیت کے مطابق قرآن و اہلیبتؑ منبع نورِ ہدایت ہیں ان کی تعلیمات میں مسلمانوں کیلئے ہر مشکل کا حل موجود ہے اگر تمام مسلمان اہلیبتؑ اور قرآن دونوں کو ایک ساتھ لے کر چلیں گے تو گمراہی خودبخود راستے چھوڑ دے گی اور کامیابی وکامرانی کی منزل پر پہنچ جائیں گے۔

مرجع عالی قدرآیت اللہ العظمٰی الشیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ)نے کہا کہ اگر رسول اللہ ﷺ کی وصیت پر تمام اُمت نے عمل کیا ہوتا تو آج اُمت کا یہ حال ہرگز نہ ہوتا اور نہ ہی غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر کسی کو حملہ کرنے کی جرات پیدا ہوتی۔

یاد رہے کہ آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی نجف اشرف میں آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی کے بعد سب سے بڑے مرجع تقلید ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.