پولیس کے مطابق بلوچستان کے ضلع دکی میں ٹھیکیدار ندی میں بارودی سرنگ کے 2 دھماکے ہوئے جس میں ایک شخص جاں بحق اور 20 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ پہلا دھماکا بارودی سرنگ سے کوئلے کا ٹرک ٹکرانے سے ہوا اور دوسرا دھماکا تب ہوا جب لوگ اس مقام پر جمع ہوئے۔
پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔