مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت فی 10 گرام 199846 روپے برقرار

عالمی مارکیٹ، فی اونس سونے کی قیمت 18 ڈالر کی کمی سے 1988 ڈالر پر پہنچ گئی

0 53

کراچی(شوریٰ نیوز) مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت فی 10 گرام 199846 روپے برقرار،عالمی مارکیٹ، فی اونس سونے کی قیمت 18 ڈالر کی کمی سے 1988 ڈالر پر پہنچ گئی،تفصیلات کے مطابق،عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ گرنے کے باوجود مقامی مارکیٹوں میں قیمتیں کم نہ ہوسکیں۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 18 ڈالر کی کمی سے 1988 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کو فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمتیں بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہیں۔ملک کے مختلف شہروں کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 233100 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2950 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت 2529.14روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.