کسی کویقین نہ تھا معیشت سنبھالنے میں کامیاب ہوجاؤنگی، شمشاد اختر

0 112

اسٹیٹ بینک کی سابق گورنر اور سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر نے کہا کہ ان کے دور میں کسی کو یقین نہیں تھا کہ وہ اتنے اچھے طریقے سے معیشت سنبھالیں گی۔

کراچی میں اوورسیز چیمبر میں ویمن امپاورمنٹ ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق گورنر اسٹیٹ بینک شمشاد اختر نے کہا کہ ایسا نہیں کہ عالمی سطح کےاداروں میں خواتین کے خلاف تعصب نہیں ہے۔

بینکنگ سیکٹر کے لوگ طاقتور اور پیسے والے ہیں، میں نے اپنے دور میں بہت سخت فیصلے لیے، وزارت خزانہ والے سمجھتے تھے مجھے کچھ نہیں پتا، کسی کویقین نہ تھاکہ میں معیشت سنبھالنےمیں کامیاب ہوجاؤں گی۔

سابق گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھاکہ مجھے پریزینٹیشنز دی جارہی تھیں، میں نےکہا میں معیشت دان ہوں یہ رہنے دیں، سول سرونٹس جذبہ نہیں بڑھاتے آپ کو خود ہی کام کرنا ہوتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.