صیہونی حکومت کے فوجی اڈوں پر حزب اللہ کے تابڑ توڑحملوں نے 1948 کی یاد تازہ کردی

0 142

حزب اللہ لبنان کے مجاہدین نے مقبوضہ کفرشوبا کے ٹیلوں پر زبردست گولہ باری کی ہے۔

صیہونی مذہبی رہنما آبیشای لیوی نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں حزب اللہ کے حملوں کے باعث صیہونی فوج کو درپیش مشکل صورت حال کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی صورت حال انیس سو اڑتالیس میں جعلی صیہونی حکومت تشکیل پانے کے بعد سے اب تک پیش نہیں آئی تھی ۔ حزب اللہ لبنان کے مجاہدین نے مقبوضہ کفرشوبا کے ٹیلوں پر زبردست گولہ باری کی ہے۔

حزب اللہ لبنان نے ایک بیان جاری کر کے اعلان کیا ہے کہ استقامت کے مجاہدین نے ملت فلسطین اور ان کے دلیرانہ دفاع کے لئے کفرشوبا ٹیلوں پر واقع رویسات العلم صیہونی فوجی اڈے کے اطراف پر شدید گولہ باری کی ہے۔ اس بیان کے مطابق لبنان کی اسلامی استقامت نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں عرب العرامشہ کالونی کو بھی براہ راست حملے کا نشانہ بنایا۔

صیہونی مذہبی رہنما آبیشای لیوی نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں حزب اللہ کے حملوں کے باعث صیہونی فوج کو درپیش مشکل صورت حال کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی صورت حال انیس سو اڑتالیس میں جعلی صیہونی حکومت تشکیل پانے کے بعد سے اب تک پیش نہیں آئی تھی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.