لوڈشیڈنگ کیخلاف درخواست، کے الیکٹرک کو کمرشل اور کچی آبادی کے کنکشنز الگ کرنیکی ہدایت

0 108

سندھ ہائیکورٹ میں جمشید کوارٹرز کے کمرشل ایریاز میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی جس دوران عدالت نے لوڈشیڈنگ پر کے الیکٹرک حکام پر برہمی کا اظہار کیا۔

درخواست گزار نے کہا کہ جمشید کوارٹرز کے کمرشل علاقوں میں بھی 14،14 گھنٹوں کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، پورا دن جنریٹر چلا کر کاروبار کرنا بہت مشکل ہے۔

اس پر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ عقیل احمد نے کہا کہ جو صارفین باقاعدگی سے بلز ادا کررہے ہیں ان علاقوں میں اضافی لوڈشیڈنگ زیادتی ہے۔

اس دوران کے الیکٹرک کے وکیل کا کہنا تھا کہ کچی آبادی اور کمرشل ایریا کے بجلی کنکشنز ایک ہی فیڈر پر ہیں اور علاقے میں ہائی لاسز ہونے کی وجہ سے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ہے۔

عدالت نے کے الیکٹرک کو کمرشل ایریا اور کچی آبادی کے کنکشنز علیحدہ کرنے کی ہدایت کی اور اس پر 10 روز میں عملدرآمد رپورٹ طلب کرلی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.