عمران خان نےجیل میں ہی رہنا ہےتو ایسی پارلیمنٹ کا حصہ نہیں رہوں گا، حامد رضا

0 55

سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نےکہا ہےکہ اگر بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جیل میں ہی رہنا ہے تو ایسی پارلیمنٹ کا حصہ نہیں رہوں گا۔

میں کسی پر اپنا فیصلہ مسلط نہیں کر رہا، جس نے سمجھا ہے میں کسی پر اپنا فیصلہ مسلط کر رہا ہوں وہ میرا بیان پڑھ لیں،میں نے ایک تجویز پیش کی تھی، فائنل فیصلہ بانی پی ٹی آئی کا ہوگا۔

تین ماہ میں ہمیں بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے متعلق کوئی چیز نظر نہیں آرہی، بانی پی ٹی آئی کے جیل سے باہر آنے کا وقت چار سے چھ ماہ ہوسکتا ہے۔

گر بانی پی ٹی آئی نے جیل میں ہی رہنا ہے تو ایسی پارلیمنٹ کا حصہ نہیں رہوں گا، میں صرف سیاسی جماعتوں اور حکومت وقت سے ہی مذاکرت کا حامی ہوں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.