وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے اثاثوں سے متعلق الیکشن کمیشن کا نوٹس ہائیکورٹ میں چیلنج

0 54

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اثاثوں سے متعلق الیکشن کمیشن کا نوٹس پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورنے اثاثوں سے متعلق الیکشن کمیشن نوٹس کا سید سکندر حیات شاہ ایڈووکیٹ کی وساطت سے پشاور ہائیکورٹ میںدرخواست دائرکردی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ تمام اثاثے کاغذات نامزدگی میں ظاہر کیے گئے، ریٹرننگ آفیسر نے باریک بینی سےکاغذات کی جانچ پڑتال کی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہےکہ الیکشن ہوئے، علی امین گنڈاپور وزیراعلیٰ بن چکے، اب الیکشن کمیشن کے پاس کارروائی کا اختیار نہیں، کوئی متاثر ہو تو وہ الیکشن ٹریبونل سے رجوع کرسکتا ہے۔

درخواست گزار کے وکیل کے مطابق الیکشن کمیشن نے اثاثوں سے متعلق وزیراعلیٰ کو کل طلب کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.