راولپنڈی(شوریٰ نیوز) نیب نے شیخ رشید کو بھی طلب کرلیا،سابق وفاقی وزیر کو 24 مئی دن ساڑھے 12 بجے پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے تفصیلات کے مطابققومی احتساب بیورو (نیب) نےسابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو طلب کرلیا۔نیب نے نیشنل کرائم ایجنسی برطانیہ سے 190 ملین پاؤنڈ کے کیس کے سلسلے میں شیخ رشید کو 24 مئی کو طلب کیا ہے۔نیب نے شیخ رشید کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا جس میں سابق وفاقی وزیر کو 24 مئی دن ساڑھے 12 بجے پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔