سندھ ہائیکورٹ نے آصفہ بھٹو کی بلامقابلہ کامیابی کیخلاف درخواست خارج کردی

0 51

سندھ ہائیکورٹ سرکٹ بینچ حیدرآباد نے صدر پاکستان آصف زرداری کی صاحبزادی و رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری کی بلامقابلہ کامیابی کے خلاف درخواست خارج کردی۔

پی ٹی آئی امیدوار اور درخواست گزار غلام مصطفیٰ رند نےکاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر درخواست دائر کی تھی۔ درخواست گزار نے آصفہ بھٹو کی بلامقابلہ کامیابی کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی تھی۔

سندھ ہائیکورٹ نے آصفہ بھٹو کی بلامقابلہ کامیابی کے خلاف درخواست خارج کردی۔

ہائیکورٹ کے حیدرآباد سرکٹ بینچ نے آصفہ بھٹو زرداری کے خلاف الزامات کو بے بنیاد قرار دیا۔

خیال رہے کہ آصفہ بھٹو زرداری این اے207 سے بلامقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئی ہیں اور انہوں نے بطور رکن حلف بھی اٹھا لیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.