اگر صیہونی حکومت نے غلطی کی تو رفح اور مغربی کنارے کو صیہونیوں کا قبرستان بنا دیں گے: فلسطینی گروہوں کا انتباہ

0 190

فلسطینی گروہوں نے ایک بیان میں رفح شہر پر زمینی حملے کے تباہ کن نتائج اور انسانی المیہ رونما ہونے کے بارے میں خبردار کیا ہے

المیادین چینل نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ان گروہوں نے عرب اور اسلامی ممالک اور دنیا بھر کے آزاد ممالک اور اقوام کے نام ایک پیغام میں، غزہ کا محاصرہ توڑنے کی ضرورت کی یاد دہانی کرائی اور مغربی کنارے کے لوگوں پر زور دیا کہ وہ صیہونی حکومت کی طرف سے حملے کی دھمکی کے خلاف جارحانہ انداز میں اٹھ کھڑے ہوں اور رفح شہر اور مغربی کنارے کو صیہونی حکومت کے نام نہاد آباد کاروں اور فوجیوں کے لیے جہنم میں تبدیل کردیں-

فلسطینی گروہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وہ رفح پر صیہونی فوجیوں کے حملے کے خلاف خاموش نہیں رہیں گے اور صیہونی فوجیوں کو دنداں شکن جواب دینے کے لئے تیار ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.