حماس اپنے موقف پر قائم، صیہونی حکومت کے پاس مذاکرات کے سوا کوئی راستہ نہیں

0 210

تحریک حماس نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ استقامت کے جوان ، رفح پر غاصبوں کی کسی بھی طرح کی کارروائی کا جواب دینے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔

تحریک حماس کے رہنما غازی حمد نے کہا ہے کہ صیہونیوں کے سامنے مذاکرات کے سوا کوئی راستہ نہيں ہے کیونکہ انھیں رفح ميں داخل ہونے کا کوئی فائدہ اور نتیجہ حاصل نہیں ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ حماس پر دباؤ ڈالنے کے لئے کسی بھی ہتھکنڈے اور دباؤ کا کوئی نتیجہ نہيں نکلے گا لیکن ہم اپنا موقف ہرگز تبدیل نہيں کریں گے ۔

غازی حمد نے تاکید کے ساتھ کہا کہ صیہونی حکومت اگر رفح میں داخل بھی ہوگيا پھر بھی اس کا کوئی نتیجہ نہيں نکلے گا بلکہ ایک بار پھر وہ غزہ میں ڈوب ہوجائے گا ۔ تحریک حماس کے اس رہنما نے کہا کہ اگر صیہونی فوج رفح میں داخل ہوئی تو ہم غاصبوں کے مقابلے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔

عالمی برادری اور بین الاقوامی اداروں کے انتباہات کے باوجود صیہونی حکومت کا وزیراعظم نیتن یاہو رفح پر زمینی حملے کرنے پر اصرار کررہا ہے جہاں غزہ کے دیگر علاقوں کے فلسطینیوں نے اپنی جان بچاکر پناہ لے رکھی ہے۔ عالمی اداروں نے خبردار کیا ہے کہ رفح پر حملے کی صورت میں خوفناک انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.