فوجی تنصیبات پر حملہ طے شدہ سازش قرار

عمران خان کی گرفتاری پر پی ٹی آئی کے مظاہرین کا رد عمل نہیں تھا،سویلین ،ملٹری حکام

0 49
اسلام آباد(شوریٰ نیوز)فوجی تنصیبات پر حملہ طے شدہ سازش قرار، عمران خان کی گرفتاری پر پی ٹی آئی کے مظاہرین کا رد عمل نہیں تھا،تفصیلات کے مطابق9 مئی کو فوجی تنصیبات اور دفاعی یادگاروں پر حملوں کے واقعات کی تحقیقات میں مصروف سویلین اور ملٹری حکام اس نتیجہ پر پہنچے ہیں کہ یہ واقعات پہلے سے طے شدہ سازش کا حصہ تھے، نہ کہ عمران خان کی گرفتاری پر پی ٹی آئی کے مظاہرین کا رد عمل۔اس نمائندے نے سویلین اور ملٹری حکام کے ساتھ اس معاملے پر پس پردہ بات چیت کی ہے۔ اس معاملے میں سازش کے حوالے سے کسی بھی فریق کو کوئی ابہام نہیں تاہم، پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے سختی سے اس کی تردید کی ہے اور اصرار کیا ہے کہ 9؍ مئی کے واقعات مظاہرین میں شامل ہو جانے والے ایجنسی کے لوگوں نے کرائے اور یہی لوگ پرتشدد واقعات میں ملوث تھے تاکہ پی ٹی آئی کیخلاف کریک ڈاؤن کا جواز بنایا جا سکے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.