پنجاب،خیبرپختونخوا اور سندھ کے مختلف شہروں میں بارش

0 51

محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا اور شہر میں ایک ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی، مالم جبہ میں 25 اور کالام میں 23 ملی میٹر بارش ہوئی جب کہ دیر میں 22 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات نے 27 سے 30 اپریل تک دریائےکابل اور اطراف میں سیلاب کے خطرے کا الرٹ جاری کیا ہے جب کہ بارشوں کا یہ سلسلہ 29 اپریل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

لاہور، ملتان، راجن پور، سرگودھا اور بہاولپور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی جب کہ مالاکنڈ، جیکب آباد اور شکارپور میں بھی بادل برسے،بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں ژالہ باری بھی ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، پنجاب، شمالی مشرقی بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے جب کہ گلگت بلتستان اور

کشمیر میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.