کے پی وزرا کو گھروں کے کرائے کیلئے 2 لاکھ، تزئین کی مد میں 10 لاکھ دینے کی تجویز

0 50

2014 میں وزرا کےگھروں کی مرمت اور کرایوں کیلئے فنڈز فکسڈ کیے گئے تھے اور اب تک فنڈز نہیں بڑھائےگئے جبکہ وزرا کو گھروں کی تزئین و آرائش کیلئے 5 لاکھ روپے دیے جاتے ہیں۔

دستاویز کے مطابق وزرا کو گھروں کے ماہانہ کرایہ کی مد میں 70 ہزار روپے دیے جاتے ہیں، گھروں کی تزئین و آرائش کیلئے 5 لاکھ، ماہانہ کرائےکیلئے ایک لاکھ30 ہزار روپےکااضافہ کیا جائے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ 17 وزرا اور مشیر ذاتی یا کرایے کےگھروں میں رہتے ہیں، وزرا اور مشیروں کیلئے رہائش گاہیں تعمیر کرنے کا تخمینہ اربوں روپے بنتے ہیں لہٰذا نئےگھروں کی تعمیر کے بجائے ہاؤس سبسڈی بڑھانےکی تجویز پیش کی ہے۔

ان کا کہناتھاکہ تجویز ابھی ابتدائی مراحل میں ہے، وزرا اور مشیروں کی مراعات پنجاب اور سندھ کے مقابلے میں نہ ہونے کے برابر ہیں۔

صورتحال پر ردعمل میں عوامی نیشنل پارٹی کی ثمر ہارون بلور نے اسے پیسے کے ضياں کا شرمناک استعمال قرار دے دیا، بیان میں کہاکہ ایک طرف جہاں پروفیسرز تنخواہوں کے لیے رل رہے ہيں حکمرانوں کی توجہ ان کاموں پر ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.