ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی، اسٹیٹ بینک

0 46

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر 19 اپریل کو 9.32 کروڑ ڈالرز کم ہوئے ہیں۔ ملکی زرمبادلہ ذخائر 19 اپریل تک 13.28 ارب ڈالر رہے تھے۔

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ اسٹیٹ بینک کے اپنے زرمبادلہ کے ذخائر 7.35 کروڑ ڈالر کم ہو کر 7.98 ارب ڈالر رہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر 1.97 کروڑ ڈالر کم ہو کر 5.29 ارب ڈالر رہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.