ڈالرز کی دوڑ نے کرکٹ برادری کا مفاد پس پشت ڈال دیا
نئے ریونیو ماڈل اآنے سے بھارتی اجارہ داری تنقید کا نشانہ بن گئی
لاہور(شوریٰ نیوز) ڈالرز کی دوڑ نے کرکٹ برادری کا مفاد پس پشت ڈال دیا،نئے ریونیو ماڈل آنے سے بھارتی اجارہ داری تنقید کا نشانہ بن گئی،تفصیلات کے مطابق
،’’بگ تھری‘‘ کا منصوبہ ختم ہونے کے باوجود 3 بڑوں کی اجارہ داری برقرار رکھنے رہی۔2024 سے 2027تک آئندہ سرکل کیلیے ریونیو ماڈل کے بارے میں معلومات سامنے آنے سے ہی مالی تقسیم میں نا انصافی اور بھارتی اجارہ داری پر سخت تنقید ہورہی ہے،اس کے تحت پہلے ہی مالی طور پر مستحکم ملکوں کو زیادہ مضبوط ہونے کا موقع ملے گا ، کمزور ملکوں کی کمزوری میں مزید اضافہ ہوگا۔مجوزہ ریونیو ماڈل سالانہ 600ملین ڈالر کے سرپلس فنڈ پر مشتمل ہے،ٹیسٹ کھیلنے والے ملکوں کو ریونیو کا 89فیصد یعنی 533ملین ڈالر سالانہ حاصل ہوں گے،صرف بھارت کو ہی مجموعی آمدنی کا 38.5فیصد 231ملین ڈالر ملیںگے،انگلینڈ کو 41.33، آسٹریلیا کو 37.53ملین ڈالر پر ہاتھ صاف کرنے کا موقع ملے گا،سب سے کم شیئر افغانستان کا ہوگا جسے 16.82ملین ڈالر کی رقم دی جائے گی۔ایسوسی ایٹس کیلیے صرف 11فیصد رقم مختص کی گئی، فنڈز کا استعمال عالمی سطح پر کرکٹ کے فروغ کیلیے کیا جانا چاہیے مگر اس مقصد کیلیے استعمال بہت کم ہوگا۔