پاکستانی نوجوان امارات میں بارشوں کے دوران شہریوں کی مدد میںسب سے آگے

0 154

دبئی اور شارجہ کی شدید بارشوں میں سڑکوں پر پھنسے اماراتی شہریوں کی مدد کرنے میں پاکستانی نوجوان سب سے آگے رہے۔

عوامی خدمت کی بہترین مثال قائم کرتے پاکستانی نوجوانوں کی سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل ہوگئیں،نوجوانوں نے لوگوں کو پانی اور کھانا بھی فراہم کیا، پاکستانی نوجوانوں کے مدد کے جذبے کو خوب سراہا جارہا ہے۔

پاکستانی نوجوانوں نے سڑکوں پر پھنسے 200 سے زائد اماراتی شہریوں کوگھر پہنچایا اور 80 سے زائد گاڑیوں کو ریسکیو کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.