رفح پر غاصب صیہونی حکومت کا حملہ، متعدد فلسطینی شہید اور زخمی

0 141

رفح پر جارح صیہونی فوج کے حملے میں چار فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ دس دیگر زخمی ہوئے ہيں

فلسطینی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق یہ حملہ جنوبی غزہ میں واقع مشرقی رفح کے النجار اسپتال کے اطراف میں ایک رہائشی عمارت پر کیا گیا۔

غزہ کی پٹی میں سرکاری انفارمیشن آفس کے اعداد وشمار کے مطابق صیہونی حکومت نے گذشتہ دو سو دنوں میں تین ہزار پچیس مرتبہ قتل عام کا ارتکاب کیا جس میں اکتالیس ہزار ایک سو تراسی فلسطینی شہید یا لاپتہ ہوگئے اور ان شہداء میں سے چونتیس ہزار ایک سو تراسی شہیدوں کو اسپتالوں میں منتقل کیا گيا اور سات ہزار ابھی بھی لاپتہ ہیںاس رپورٹ کے مطابق ستتر ہزار ایک سو تینتالیس فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.