یاسمین راشد کا چیف جسٹس کو خط، الیکشن میں مبینہ دھاندلی کا نوٹس لینے کی اپیل

0 46

چیف جسٹس کے نام لکھے گئے خط میں یاسمین راشد نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں تاریخی دھاندلی ہوئی، اس بار ڈبوں میں جعلی ووٹ ڈالے گئے اور ضمنی الیکشن میں ووٹ کو عزت دو کا نعرہ دفن کر دیا گیا۔

8 فروری کو انہیں اندازہ نہیں تھا کہ لوگ عمران خان کو ووٹ دینے کیلئے لاکھوں کی تعداد میں نکلیں گے، اتنے ظلم کے باوجود لوگ نکلے اور تحریک انصاف کو کامیاب کرایا۔

(ن) لیگ کو مجبوراً اپنے ساتھیوں کے ساتھ فارم 47 کا سہارا لے کر حکومت بنانی پڑی، کوئی شرم کرو کوئی حیا کرو عوام کے ساتھ کتنا ظلم کریں گے، الیکشن کمیشن باندی بنا ہوا ہے، نہ پاکستان میں کوئی عزت رہی اور نہ بیرون ملک۔

یاسمین راشد نے اپنے خط میں چیف جسٹس سے ان معاملات کا نوٹس لینے کی اپیل کی،یاد رہے کچھ دن قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بھی چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے نام 4 صفحات پر مشتمل ایک خط لکھا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.