نیوزی لینڈ، ہاسٹل میں آتشزدگی، 10ہلاک،30 لاپتہ

عملہ عمارت سے 52 افراد کو حفاظت سےنکالنے میں کامیاب ہوسکا

0 81

ویلنگٹن(شوریٰ نیوز) نیوزی لینڈ کے دارالحکومت میں ایک ہاسٹل کی عمارت میں آتشزدگی سے 10 افراد ہلاک،30 لاپتہ ہو گءے،عملہ عمارت سے 52 افراد کو حفاظت سےنکالنے میں کامیاب ہوسکا۔تفصیلات کے مطابق عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق وسطی ویلنگٹن کے ایک ہاسٹل میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا آگ بجھانے والے ہنگامی عملے کو 12:30 بجے سے کچھ دیر پہل ایڈیلیڈ روڈ پر واقع لوفرز لاج ہاسٹل سے متعلق کال موصول ہوئی جس میں اوپری منزل پر آتشزدگی کی اطلاع دی گئی۔عملے نے وہاں پہنچ آگ پر قابو پالیا تاہم 10 افراد ہلاک ہوچکے تھے۔ عملہ عمارت سے 52 افراد کو بحفاظت نکالنے میں کامیاب ہوا جبکہ 30 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔فائر اینڈ ایمرجنسی نیوزی لینڈ نے کہا کہ لاپتہ افراد کے بارے میں ہلاکت کی تصدیق اب تک نہیں ہو پائی ہے۔ زخمی افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے اور چار کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔رپورٹس کے مطابق سیکورٹی حکام نے آگ جان بوجھ کر لگائی جانے کا خدشہ ظاہر کیا ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.