بی آر ٹی پشاور کا خرچ 92ارب سے تجاوز کر گیا

سارا پیسہ ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے قرضے کا ہے جو سود سمیت واپس کرنا پڑیگا،نگران وزیر کا انکشاف

0 134

پشاور(شوریٰ نیوز)خیبر پختونخوا کے نگران وزیر ٹرانسپورٹ شاہد خٹک نے انکشاف کیا ہے کہ بی آر ٹی پشاور کا خرچہ 92 ارب روپے سے اوپر چلا گیا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خٹک نے بتایا کہ بی آر ٹی پشاور کے لیے مزید 10 سے 12 ارب روپے درکار ہیں، سارا پیسہ ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے قرضے کا ہے جو سود سمیت واپس کرنا پڑے گا۔شاہد خٹک کا کہنا تھا بی آر ٹی پشاور کے لیے بینک گارنٹی بھی جعلی نکلی، گارنٹی دینے والے ویسٹ انڈیز بینک کا دنیا میں وجود ہی نہیں۔خیال رہے کہ اس سے پہلے بھی خیبر پختونخوا کی نگران حکومت کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ بی آر ٹی پشاور کو 2 سال میں 6 ارب روپے سے زائد کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.