آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ترک چیف آف جنرل اسٹاف متین گیوراک کی ملاقات

0 150

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی، دفاعی، تربیت اور علاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے سے متعلق بات چیت ہوئی، ملاقات میں دونوں اطراف نے اپنے ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کو تسلیم کیا۔

ملاقات میں دونوں اطراف سے دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا، آرمی چیف نے دونوں مسلح افواج کے درمیان موجودہ فوجی تعاون آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل متین گیوراک نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا، انہوں نے دہشت گردی سے نمٹنے میں پاک فوج کے کردار کو بھی سراہا۔

اس سے قبل سربراہ ترک فوج کو جی ایچ کیو آمد پر پاک فوج کےچاق وچوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ جنرل متین گیوراک نے جی ایچ کیو میں یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.