بھارت،آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک

چار اموات ضلع پوربا بردھمان، دو اموات مرشدآباد اور دو اموات شمالی 24 پرگناس میں رپورٹ ہوئیں

0 110

مغربی بنگال (شوریٰ نیوز) بھارت میںآسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ، چار اموات ضلع پوربا بردھمان، دو اموات مرشدآباد اور دو اموات شمالی 24 پرگناس میں رپورٹ ہوئیں ۔تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست مغربی بنگال ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق مغربی بنگال میں معتدل درجے کی بارش ریکارڈ کی گئی جس دوران آسمانی بجلی گرنے کے واقعے بھی رونما ہوئے۔انتظامیہ کے مطابق آسمانی بجلی گرنے سے چار اموات ضلع پوربا بردھمان، دو اموات مرشدآباد اور دو اموات شمالی 24 پرگناس میں رپورٹ ہوئیں جب کہ دیگر علاقوں میں بھی کچھ اموات ہوئی ہیں۔ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق مرنے والے زیادہ تر کسان تھے جو اپنے کھیتوں میں کام کررہے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.