گیس میٹر کا ماہانہ کرایہ500روپے کردیا گیا،نوٹیفکیشن جاری
صارف گیس استعمال نہ بھی کرے تو اسے ہرماہ 500 روپےکم از کم بل دینا ہوگا
اسلام آباد(شوریٰ نیوز)گیس میٹر کا ماہانہ کرایہ500روپے کردیا گیا،نوٹیفکیشن جاری،صارف گیس استعمال نہ بھی کرے تو اسے ہرماہ 500 روپےکم از کم بل دینا ہوگاتفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گیس میٹر کا ماہانہ کرایہ 40 روپے سے بڑھا کر 500 روپے کر دیا ہےجس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کےمطابق گیس ٹیرف کےبعد اب گیس میٹرکےماہانہ چارجزمیں بھی اضافہ کیاگیا،صارف گیس استعمال نہ بھی کرے تو اسے ہرماہ 500 روپےکم از کم بل دینا ہوگا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ یہ چارجزجنوری 2023ء سےلاگو ہوں گے،صارفین کو 3 ماہ کے بقایا جات میٹررینٹ اورگیس ٹیرف کی مد میں اضافی دینا ہوں گے۔سوئی ناردرن گیس کمپنی نے رقم ہر ماہ گیس کے بلوں میں شامل کر کے بھجوانا شروع کر دی ہے۔ترجمان سوئی ناردرن گیس کمپنی کے مطابق یہ اوگرا کا فیصلہ ہے جو لاگو کیا گیا ہے۔سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ یہ فیصلہ نومبر دسمبر میں 0.9 کیوبک ہیکٹر سے کم گیس کے بل والوں پر لاگو نہیں ہو گا۔ترجمان سوئی ناردرن گیس کمپنی کا مزید کہنا ہے کہ کم گیس استعمال کرنے والے صارفین میٹر رینٹ کے اضافے سے مستشنیٰ ہوں گے۔سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہےکہ میٹر رینٹ میں اضافے کے باوجود گیس ابھی بھی ایل پی جی، لکڑی اور کوئلے سے سستی ہے۔