اسلام آباد(شوریٰ نیوز)عید کی چھٹیوں کے بعد انٹربینک روپے کی قدر میں مزید کمی،عید کی چھٹیوں سے قبل کاروبار کے آخری دن ڈالر 283 روپے 46 پیسے پر بند ہوا تھاتفصیلات کے مطابق عید تعطیلات کے بعد پہلا روز،انٹر بینک میں روپے کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے۔انٹربینک میں ڈالر 1.03 روپے مہنگا ہوکر 284.50 روپے کا ہوگیا۔عید کی چھٹیوں سے قبل کاروبار کے آخری دن ڈالر 283 روپے 46 پیسے پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پہلے کاروباری دن کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 218 پوائنٹس کے اضافے سے 41 ہزار 226 پر آ گیا۔عید کی چھٹیوں سے قبل کاروبار کے آخری دن 100 انڈیکس 41 ہزار 7 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔